تیل قیمتوں سے متعلق بُری خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اوپیک پلس کے رکن ممالک کی جانب سے پیداواری معاہدوں کو روکنے کی یقین دہانی کے بعد جمعہ کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔برینٹ کروڈ کے سودے 14 سینٹ یا 0.2 فیصد اضافے سے 80.01 ڈالر فی بیرل اور یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کے سودے 16 سینٹ یا 0.2 فیصد اضافے سے 75.71 ڈالر فی بیرل پرطے پائے ۔کسٹمز کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو چین نے مئی میں 46.97 ملین میٹرک ٹن خام تیل درآمد کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں