عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں کتنی کمی کا امکان ہے؟ خوشخبری سنا دی گئی

کراچی(پی این آئی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں 5ڈالر 14سینٹ کمی ریکارڈ کی گئی،عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 89ڈالر فی بیرل ہے،پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 12روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے،اسی طرح عالمی منڈی میں ڈیزل کی قیمت میں 4ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،عالمی منڈی میں ڈیزل کی قیمت 93ڈالر 88سینٹ فی بیرل ہے،پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں 8روپے 45پیسے کمی کاامکان ہے۔یاد رہے کہ 16اپریل سے ابتک پیٹرول کی قیمت میں 24روپے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں20روپے فی لٹر کمی ہو چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close