ڈالر کی قیمت میں کمی یا اضافہ؟

کراچی(پی این آئی)ڈالر کی قیمت میں کمی یا اضافہ؟کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت برقرار رہی۔جمعرات کو سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا ، 100 انڈیکس میں 263 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 74 ہزار 482 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں کمی یا اضافہ نہیں ہوا، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر برقرار ہے ،

گزشتہ روز بھی کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 30 پر بند ہوا تھا، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کا بھاؤ 279 روپے 59 پیسے برقرار ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close