اسلام آباد(پی این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے مشکلات پیدا کر دیں کیوں کہ اب مالی سال کے دوران صرف ایک مرتبہ ہی بجلی کے بلوں کی قسطیں ہوسکیں گی۔
نیپرا کے مطابق کنزیومر سروس مینوئل 2021 میں ترمیم کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر کے بجلی صارفین سے ایک سال میں ایک سے زیادہ مرتبہ بجلی بلوں کی قسطیں کرانے کی سہولت چھین لی گئی ہے۔نیپرا کا کہنا ہے کہ اب کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین ایک مالی سال کے دوران صرف ایک مرتبہ بجلی بل کی قسطیں کرا سکیں گے۔اس کے علاوہ پہلی قسط کی بروقت ادائیگی پر کوئی مارک اپ نہیں لگے گا جبکہ دیگر باقی قسطوں پر 14 فیصد مارک اپ ادا کرنا ہوگا۔نیپرا ترمیم کے مطابق بجلی بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع ادائیگی کی مقررہ تاریخ سے پہلے ہو سکے گی۔یاد رہے کہ مہنگی بجلی کے باعث بھاری بجلی بلوں کی ادائیگی میں مشکلات کے باعث صارفین سال کے دوران متعدد مرتبہ بلوں کی قسطیں کرا لیتے تھے اب یہ سہولت صرف میں ایک مرتبہ تک محدود کر دی گئی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں