اسلام آباد(پی این آئی)وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے شرح سود میں کمی کا امکان ظاہرکردیا۔
چین میں پاک بزنس فورم سے خطاب میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح میں واضح کمی آئی ہے، پاکستان کے تمام معاشی اشاریے درست سمت پر گامزن ہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ توقع ہے کہ مہنگائی کی مناسبت سے شرح سود میں کمی آئےگی اور اس میں ریلیف ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ساری توجہ معاشی اور اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے پر مرکوز ہے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی پاک بزنس فورم سے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی، زراعت اور معدنی وسائل سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری شعبے اور سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں 84 اداروں کی نجکاری پر غور جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں