موٹرسائیکل خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) ہوشربا مہنگائی کے اس دور میں پاکستانیوں کی پسندیدہ موٹرسائیکل ہنڈا سی جی 125کی قیمت بھی بڑھتی ہوئی 2لاکھ 34ہزار 900روپے تک جا پہنچی ہے اور عام آدمی کی یہ سواری عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے۔

بہرحال بینک الفلاح کی طرف سے اپنے کسٹمرز کو یہ موٹرسائیکل بلاسود اقساط پر مہیا کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق بینک الفلاح کے صارفین تین اور چھ ماہ کے اقساط پلانز میں ہنڈا 125بغیر سود کے حاصل کر سکتے ہیں۔ تین ماہ کے پلان میں صارفین کو ماہانہ 78ہزار 300روپے قسط ادا کرنی ہو گی، جبکہ 6ماہ کے پلان میں ماہانہ قسط 39ہزار150روپے ہو گی۔اقساط کے علاوہ بینک کی طرف سے تین ماہ کے پلان میں اڑھائی فیصد اور 6ماہ کے پلان میں 5فیصد پراسیسنگ فیس وصول کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close