اسلام آباد(پی این آئی )حکومت نے جون کے مہینے کے لئے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جون کے مہینے کے لئے بجلی کی قیمت میں تقریباً ایک روپے 90 پیسے اضافہ کیا ہے۔
نیپراکی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی اور اگست کے لئے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں93 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر46 ارب61 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ صارفین سے اضافی وصولیاں جون تا اگست 2024 میں کی جائیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں