بڑی خوشخبری، پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

ویب ڈیسک(پی این آئی)خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائردریافت ہوگئے جبکہ سندھ میں کنڑ آٹھ کنویں پر جدید پمپس کی تنصیب سے تیل و گیس کی پیدوار بحال ہوگئی۔

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں چاندنہ سیون کنویں سے تیل و گیس کے ذخائر ملے ۔آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ چاندنہ کنویں سے 305 بیرل یومیہ خام تیل کے ذخائر ملے ہیں۔چاندنہ سیون کنویں سے دو اعشاریہ پانچ ملین معکب فٹ گیس کے ذخائر بھی ملے ہیں جبکہ 3 میٹرک ٹن ایل پی جی بھی کنویں سے حاصل ہوگی۔خط کے متن کے مطابق کنویں کو1.3 کلو میٹر فلو لائن کے ذریعے پلانٹ سے منسلک کردیا گیا ہے اور نئے ذخیرے سے حاصل گیس کی مقدار کی سوئی نادرن گیس کمپنی کو فراہمی بھی شروع ہوگئی ہے۔خط میں مزید بتایا گیا ہے کہ سندھ کے ضلع حیدرآباد میں دوسری اہم پیش رفت بھی ہوئی ہے۔سندھ میں کنڑ 8 کنویں پر نئے جدید پمپس کی تنصیب سے یومیہ 540 بیرل خام تیل کی پیداوار ملنا شروع ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close