مہنگائی سے متعلق ادارہ شماریات کی رپورٹ میں حیران کن انکشاف

ویب ڈیسک(پی این آئی)مہنگائی سے متعلق ادارہ شماریات کی رپورٹ میں انوکھا انکشاف، وفاقی ادارہ شماریات نے گزشتہ ماہ مئی میں بجلی سستی ہونے کا دعوٰی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ماہانہ رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق مئی 2024 میں مہنگائی کی شرح میں ماہانہ بنیادوں پر 3.2 فیصد کمی ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح کم ہو کر 11.8فیصد کی سطح پر آگئی۔ملک میں گذشتہ ایک ماہ(مئی 2024)کے دوران ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 3.24فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور سالانہ بنیادوں پر مئی 2024کے دوران مہنگائی کی شرح کم ہوکر11.8فیصد کی شرح پر آگئی ہے جو کہ ایک سال کے دوران 38فیصد سے کم ہوکر 11.8فیصد کی سطح پر آئی ہے۔رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ (جولائی تا مئی)کے دوران بھی مہنگائی کی شرح کم ہوکر 24.5 فیصد کی سطح پر آگئی ہے پچھلے سال اسی عرصے کے دوران ملک میں مہنگائی کی کی شرح 29.1فیصد تھی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل 2.24 کے مقابلےمئی2024 میں سی پی آئی افراط زر 11.76 فیصد ریکارڈ کیا گیا جب کہ اپریل میں سی پی آئی افراط زر 17.34 فیصد تھا۔ ایک سال میں بجلی 58.7 فیصد، ٹرانسپورٹ سروس 32.2، کاٹن ملبوسات 23.2 فیصد ، پیاز 86.6 فیصد، ٹماٹر 55.4 اور مصالہ جات 39.17 فیصد مہنگے ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں