آئی فونز کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی

لاہور(پی این آئی) پاکستان میں ایپل کے آفیشل ڈسٹری بیوٹر نے سپیشل عید آفر کے تحت آئی فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا۔

اس محدود مدتی پیشکش میں آئی فون 15، آئی فون 15پرو، آئی فون 15پرو میکس، آئی فون 14، آئی فون 13اور آئی فون 11کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔اس کمی کے بعد آئی فون 15کے 128جی بی ماڈل کی قیمت 3لاکھ 23ہزار 900روپے اور 256جی بی ماڈل کی قیمت 3لاکھ 61ہزار500روپے ہو گئی ہے۔آئی فون 15پلس کے 128جی بی ماڈل کی قیمت 3لاکھ 61ہزار 500روپے، 256جی بی کی قیمت 3لاکھ 99ہزار100روپے اور 512جی بی کی قیمت 4لاکھ 74ہزار 200روپے ہو گئی ہے۔آئی فون 15پرو 256جی بی کی قیمت 4لاکھ 40ہزار 400روپے، 512جی بی کی قیمت5لاکھ 23ہزار400روپے اور 1ٹی بی کی قیمت 5لاکھ 83ہزار 500روپے، آئی فون 15پرو میکس 512جی بی کی قیمت 5لاکھ 70ہزار روپے اور 1ٹی بی کی قیمت 6لاکھ 21ہزار 100روپے، آئی فون 14، 128جی بی کی قیمت 2لاکھ 79ہزار 900روپے، آئی فون 13، 128جی بی کی قیمت 2لاکھ 46ہزار 800روپے اور آئی فون 11،128جی بی کی قیمت 1لاکھ 62ہزار 999روپے ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close