ڈالر 350روپے پر جانے کی پیشنگوئی، بجلی کا ایک یونٹ کتنے روپے کا ہوجائیگا؟

لاہور (پی این آئی) ڈالر 350روپے، بجلی کا یونٹ 100روپے کا ہو جانے کی پیشن گوئی۔

 

 

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ حالات تیزی سے ابتری کی طرف جارہے ہیں، چند ماہ میں ڈالر 350 پر جائے گا بجلی کا یونٹ بھی 100 روپے کا ہوگا۔ دوسری جانب حکومت نے ڈالر کی قیمت میں بڑے اضافے کا عندیہ دے دیا، آئندہ مالی سال کا بجٹ 295 روپے فی ڈالر ریٹ پر بنے گا، ڈالر مہنگا ہونے سے آئندہ مالی سال میں مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ۔ آئندہ مالی سال کے دوران پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی اور مہنگائی بے قابو ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال ڈالر ریٹ میں 10 روپے اضافے کا تخمینہ ہے، رواں مالی سال نظرثانی شدہ ڈالر ریٹ 285 روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر ریٹ میں 10 روپے اضافہ ہونے سے آئندہ مالی سال مہنگائی بڑھنے کا بھی خدشہ ہے، عالمی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی ڈیمانڈ میں اضافہ اور زیادہ زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

 

 

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ڈویلپمنٹ سپینڈنگ میں فارن کرنسی، پٹرولیم پراڈکٹس پر روپیہ کی قدر میں کمی کا اثر پڑے گا، درآمدی اشیاء مہنگی ہونے سے ڈیمانڈ میں کمی کے باعث تجارتی خسارہ کم ہو سکے گا، ڈالر ریٹ تعین کرنے کا مقصد بیرونی امداد، ادائیگیوں اور قرضوں کا تخمینہ روپوں میں لگانا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ طے شدہ شرط کے باعث مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ پر عملدرآمد ہوگا، ڈالر ریٹ بڑھنے سے بیرونی قرضے، امپورٹ بل، درآمدی فوڈ آئٹمز کی قیمتیں بڑھیں گی۔یہاں واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے پر کافی دباو دیکھنے میں آیا۔ مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جبکہ دیگر کرنسیاں بھی دوبارہ مہنگی ہو رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں