پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر کنفیوژن کی وجہ سامنے آگئی

کراچی(پی این آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر کنفیوژن کی وجہ سامنے آگئی۔۔۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق کنفیوژن کیوں پیدا ہوئی؟ وجہ سامنے آگئی۔ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق پرائم منسٹر کو بھیجی گئی سمری وزارت خزانہ سے آئی تھی، جس میں اعداد و شمار گزشتہ نظر ثانی کے تھے۔ذرائع کے مطابق 15 مئی کو عوام کو دیا گیا ریلیف 15 روپے سے زائد تھا، سمری کی منظوری کے ساتھ ہی وزیراعظم شہباز شریف نے اعداد و شمار کی دوبارہ تصدیق کا کہا۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے سے زیادہ کمی پر وزارت خزانہ کو غلطی کا احساس ہوا۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے غلطی کا احساس ہونے پر وزیراعظم آفس سے رابطہ کیا گیا، جس کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے دوبارہ تصحیح شدہ سمری منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھجوائی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close