عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا، فی یونٹ کتنا اضافہ؟

کراچی(پی این آئی)عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا، فی یونٹ کتنا اضافہ؟ملک میں بجلی کی قیمت 3 روپے 76 پیسے فی یونٹ بڑھا دی گئی۔صارفین سے وصولیاں جون، جولائی اور اگست 2024ء کے بلوں میں کی جائیں گی، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق پورے پاکستان پر ہوگا۔اس حوالے سے نیپرا نے فیصلہ جاری کردیا جس کے مطابق جون میں 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ کے حساب سے وصولی ہوگی جبکہ جولائی اور اگست میں 93 ، 93 پیسے فی یونٹ وصول کیے جائیں گے۔اس فیصلے سے صارفین پر 46 ارب 61 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کے بعد ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close