چکن کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی

لاہور(پی این آئی)چکن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے،لاہور میں آج مرغی کے گوشت کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا،جبکہ پشاور میں مرغی کی قیمت گر گئی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کی کمی ہوئی ،سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 325 سے کم ہو کر 310 روپے ہو گئی ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 416 روپے کی سطح پر برقرار ہے، گزشتہ روز گوشت کی قیمت میں 15 روپے کی کمی ہوئی تھی،لاہور میں زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 276 روپے فی کلو ہے جبکہ پرچون ریٹ 287 روپے فی کلو ہے۔فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 237 روپے کی سطح پر برقرار ہے، اس طرح پشاور میں مرغی سستی جبکہ لاہور میں قیمتیں برقرار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close