عوام کیلئے بڑا ریلیف، اوگرا نے قیمتوں میں کمی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)اوگرانے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر تے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں 3روپے 86 پیسے فی کلوکی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 234 روپے 59 پیسےہو گئی ہے ۔ گھریلو سلنڈر 45 روپے 62 پیسے سستا ہو گیاہے اور گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2768 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ مئی میں گھریلوسلنڈرکی قیمت 2813 روپے 85 پیسے مقرر تھی۔ اوگرانےجون کیلئےایل پی جی کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close