ڈالر آج بھی گزشتہ روز کی قیمت پر برقرار

کراچی(پی این آئی) ڈالر آج بھی گزشتہ روز کی قیمت پر برقرار۔انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں بھی امریکی ڈالر گزشتہ روز کی قیمت پر برقرار ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر برقرار ہے۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر اسی قیمت پر بند ہوا تھا۔ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا رجحان مثبت دکھائی دے رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 402 پوائنٹس کے اضافے سے 75 ہزار 280 پر آ گیا۔دورانِ سماعت انڈیکس 75 ہزار 364 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 74 ہزار 878 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close