زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں بڑی کمی ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 63 ملین ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 24 مئی کو ختم ہوئے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی غیر ملکی قرض کی ادائیگی کے باعث ہوئی۔24 مئی کو ختم ہفتےکے آخر پر زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 31کروڑ 54 لاکھ ڈالر رہے۔24 مئی کو اسٹیٹ بینک کے پاس9 ارب 9 کروڑ 37لاکھ ڈالر تھے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 22 کروڑ 17 لاکھ ڈالر تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close