سونے کی فی تولہ قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی

کراچی ( پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ کم ہونے پر پاکستان میں بھی قمیتوں میں نمایاں کمی آگئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج ایک ہزار 500 روپے کی کمی ہوگئی ہے۔ جس کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح آج دس گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار 790 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 17 ڈالر کم ہو کر 2335 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں 13ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2352 ڈالر ہوگیا تھا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے دیکھنے میں آیا ، رپورٹ کے مطابق صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ 2400 روپے اور دس گرام سونا 2058 روپے مہنگا ہونے کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار700 روپے ہو گئی تھی اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار76روپے ہوگئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close