اسلام آباد (پی این آئی) گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 23 مئی کو ختم ہونے والےہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1254 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 2.96 فیصد زیادہ ہے ۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1217 روپے ریکارڈکی گئی ۔اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1222، راولپنڈی 1228، گوجرانوالہ 1290، سیالکوٹ 1270، لاہور 1273، فیصل آباد 1220، سرگودھا 1265، ملتان 1261، بہاولپور 1280، پشاور 1250 اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1230 روپے ریکارڈکی گئی۔کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1166، حیدر آباد 1180، سکھر 1300، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1195 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1177 روپے ریکارڈکی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں