کراچی ( پی این آئی) وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بجٹ سے پہلے ہمیں پیٹرول پر جی ایس ٹی کے نفاذ کا فیصلہ کرنا ہے ، آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ آمدنی کا ہدف پورا کریں ، کیسے کرنا ہے یہ ہمارا کام ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس وقت پور ااعتمادہے کہ ہم صحیح سمت جارہے ہیں۔ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، ایشیئن ترقیاتی بینک کی جانب سے اور دیگر عالمی اداروں کی جانب سے مثبت اشارے مل رہے ہیں ۔ایک شخص جو 3 کروڑ کی موٹر گاڑی چلا رہا ہے ۔ڈیفنس میں 5 کروڑ کا 1 کنال کا پلاٹ خرید رہا ہے ٹیکس ادا نہیں کررہا۔بجلی اور گیس چوروں کی رقم کی ادائیگی دیگر صارفین کرتے ہیں۔ہم نے کوشش کی کہ جس طرح ہم نے امیر اور غریب کا گیس کا ٹیرف علیٰحدہ کیا ہے۔ہم نے کوشش کی کہ امیر اور غریب کا پیٹرول کا بوجھ بھی علیٰحدہ کردیں مگراس میں ہمیں اندرونی طور پر بہت مدافعت آئی۔
آئی ایم ایف نے کہا کہ آپ اپنا ملک سیدھا کرلیں اور اہداف پورے کریں۔آئی ایم ایف کا مطالبہ یہ ہے کہ آپ نے آمدنی کا ہدف پورا کرنا ہے اس ہدف کو کیسے پورا کرنا ہے یہ اب ہمارا کام ہے۔اگر ہم ملک کو پی ٹی آئی کی مہم کے زاویئے سے دیکھنا شروع کریں گے تومناسب نہیں ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں