کراچی(پی این آئی)سونا پھر سونے کے بھاؤ بکنے لگا۔۔۔ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 800 روپے ہے۔ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے سے 2 لاکھ 6 ہزار 447 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے کے بعد 2343 ڈالر فی اونس ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں