لاہور(پی این آئی) مسلسل دوسرے روز بھی مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ۔۔۔پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مسلسل دوسرے روز مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہو گیا،مرغی کا گوشت 46 روپے فی کلومہنگا ہو گیا۔ رائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی نئی قیمت 423 روپے ہو گئی ،زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 281 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 292 روپے فی کلوہے۔ مرغی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے لیکن فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 237 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز برائلر مرغی کا گوشت 377 روپے فی کلو تھا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں