سونے کی قیمت میں مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کراچی(پی این آئی)سونے کی قیمت میںمزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار روپے ہو گئی ہے۔جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 172 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر کم ہو کر 2333 ڈالر فی اونس ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں