کراچی(پی این آئی)سونے کی قیمت میں بڑی کمی .۔۔مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 40 ہزار 200 روپے پر آ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1543 روپے کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد قیمت دو لاکھ 5 ہزار 933 روپے ہو گئی ہے ۔22 قیرات 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 88 ہزار 772 روپے ہے ۔
عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 17 ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد فی اونس 2338 ڈالر ہو گیاہے ۔دوسری جانب چاندی کی قیمت بغیر کسی رد و بدل کے 2800 روپے پر برقرار ہے جبکہ 10 گرام چاند ی کی قیمت 2400 روپے ہے ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں