لاہور(پی این آئی) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 مئی کو ختم ہفتے میں 4.1 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں۔اس کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 مئی تک 14.58 ارب ڈالر رہے۔اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2.1 کروڑ ڈالر اضافے سے 9.15 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.25 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.42ارب ڈالر رہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں