موبائل فون کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) دس ماہ کے دوران موبائل فون کی درآمد پر ایک ارب 26 کروڑ ڈالر خرچ کردیے گئے۔

محکمہ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق جولائی سے اپریل کے دوران موبائل فون سیٹس کی درآمد میں 209 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال دس ماہ کے دوران 47 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کے موبائل فون درآمد کئے گئے تھے، اپریل میں موبائل فونز کی درآمدات میں 5.4 فیصد اضافہ ہوا اور ان کی مالیت 16 کروڑ 13 لاکھ ڈالر رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close