قومی بچت سکیموں کے شر ح منافع میں بھی ردوبدل کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) قومی بچت بینک کی طرف سے اپنی کئی سکیموں پر منافع کی شرح میں کمی و بیشی کی گئی ہے۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق بینک کی طرف سے سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) کی شرح 10بنیادی پوائنٹس کم کرنے کے بعد 15.80فیصد سے 15.70فیصد کر دی ہے۔ اسی طرح ریگولر انکم سرٹیفکیٹ(آر آئی سی) پر اب منافع کی شرح 12بنیادی پوائنٹس کم کرتے ہوئے 14.64فیصد کر دی گئی ہے جو پہلے 14.76فیصد تھی۔منافع کی شرح میں اس کمی و بیشی کا اطلاق 14مئی 2024ء سے ہو چکا ہے۔ اس تاریخ کے بعد اب سرمایہ کار 1لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر ماہانہ 1ہزار220روپے منافع حاصل کر پائیں گے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ قومی بچت بینک کی طرف سے ریگولر انکم سرٹیفکیٹس کے ذریعے کی جانے والی سرمایہ کاری کو زکوٰۃ کی کٹوتی سے بھی استثنیٰ دیا گیا ہے۔

close