گاڑی خریدنے کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر

لاہور(پی این آئی) ہنڈا بی آر وی 4سلنڈر، 16والوو، ایس او ایچ سی، آئی۔ وی ٹی ای سی انجن کی حامل 1500گاڑی ہے، جو ای پی ایس اور سی وی ٹی جیسے جدید فیچرز کی حامل ہے۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق گاڑی میں پش سٹارٹ، ڈیجیٹل ایئر کنڈیشنر، ڈیوئل ایس آر ایس ایئر بیگز اور نیویگیشن سسٹم کے ساتھ 7انچ ڈسپلے آڈیو سمیت دیگر کئی اہم فیچرز بھی دیئے جا رہے ہیں۔اس گاڑی کی ایکس فیکٹری قیمت 62لاکھ 99ہزار روپے ہے۔لاہور میں ہنڈا بی آر وی آئی۔وی ٹی ای سی ایس (سی وی ٹی) کی قیمت 64لاکھ 79ہزار روپے ہے کیونکہ اس میں 30ہزار روپے سفری خرچ شامل کیا گیا ہے اور اگر خریدار نان فائلر ہے تو اضافی ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیکس بھی لاگو ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں