کراچی(پی این آئی)سونے کی قیمت میں کمی۔۔۔ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 1900 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 48 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت میں 1630روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونا 2 لاکھ 13 ہزار 48 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 21 ڈالر کم ہوکر 2398 ڈالر فی اونس ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں