بجلی کتنی مہنگی کی جائے؟ درخواست کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی ) سی پی پی اے نے نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو ایک ماہ کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا کو موصول درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایک ماہ کیلئے فی یونٹ بجلی 3 روپے 49 پیسے مہنگی کی جائے، درخواست اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے،نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی 30 مئی کو سماعت ہوگی،درخواست کی منظوری پر صارفین پر ساڑھے 34 ارب روپےکا بوجھ منتقل ہوسکتا ہے، ممکنہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں