سوزوکی کی آلٹو کارقسطوں پر لینے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) پاک سوزوکی کمپنی اور حبیب میٹرو بینک نے باہمی اشتراک سے شہریوں کو سوزوکی آلٹو وی ایکس ایل۔اے جی ایس آسان اقساط پر دینے کا اعلان کر دیا۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق آلٹو وی ایکس ایل۔ اے جی ایس پاکستان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کاروں میں سے ایک ہے، جس کی قیمت اس وقت 30لاکھ 45ہزار روپے ہے۔نئی فنانسنگ سکیم کے تحت حبیب میٹرو بینک کے صارفین 18فیصد فکسڈ ریٹ پر یہ گاڑی اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں۔ 5سال کے اقساط پلان پر یہ گاڑی لینے کے لیے صارفین کو 30فیصد قیمت پیشگی ادا کرنی ہو گی۔ اس پیشگی ادائیگی کے ساتھ پہلے صارفین 70ہزار 978روپے ماہانہ قسط ادا کر رہے تھے۔ تاہم اب دی جا رہی ’بگ سیونگز‘ آفر کے تحت ماہانہ قسط 61ہزار 362روپے ادا کرنی ہو گی جس سے صارفین کو 5لاکھ 76ہزار 980روپے کی بچت ہو گی۔ اس ماہانہ قسط میں انشورنس اور ٹریکر کی لاگت بھی شامل ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close