ہنڈا سٹی کی نئی قیمت سامنے آ گئی

ویب ڈیسک (پی این آئی )ہنڈا سٹی پاکستان کی مقبول ترین کاروں میں سے ایک ہے جو 3 مختلف ماڈلز میں آتی ہے۔

ان ماڈلز میں 1.5ایل ایس۔ سی وی ٹی، ایسپائر1.5ایل اے ایس۔ ایم ٹی اور ایسپائر 1.5ایل اے ایس ۔ سی وی ٹی شامل ہیں۔یہ ایک واٹر کولڈ 4سٹروک، ایس او ایچ سی آئی۔وی ٹی ای سی، 16والووز، 4سلنڈر گاڑی ہے جو 1497سی سی طاقت کی حامل ہے۔تفصیلات کے مطابق اس گاڑی کا انجن 88ہارس پاور اور 145نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ہنڈا سٹی 1.2 ایل ایس ایم ٹی کی قیمت 46 لاکھ 49 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے جبکہ ہنڈا سٹی 1.2 ایل ایس سی وی ٹی کی قیمت 46 لاکھ 89 ہزار روپے ہے ۔ہنڈا سٹی 1.5 ایل ایس سی وی ٹی کی قیمت 54 لاکھ 39 ہزار روپے ہے جبکہ ہنڈا ایسپائر 1.5 ایل اے ایس سی وی ٹی کی قیمت 58 لاکھ 49 ہزار روپے ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close