کراچی (پی این آئی) عالمی بینک نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیاہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فیصد رہنےکا امکان ہے ۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں مہنگائی تقریباً 26 فیصد تک رہے گی، آئندہ مالی سال معیشت کی شرح نمو 2.3 فیصد رہنےکی توقع ہے ، رواں مالی سال میں معیشت کی شرح نمو 1.8 فیصد رہے گی، اگلے مالی سال زراعت اور صنعت کی شرح نمو 2.2 فیصد ہوگی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ معیشت کا تقریباً 0.6 فیصد رہنے کا امکان،آئندہ مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 7.4 فیصد ہو سکتا ہے، رواں مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 8 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں