مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، عوام کی دسترس سے باہر

لاہور ( پی این آئی) ملک بھر میں گزشتہ 3 دن کے دوران مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 50روپے سے زائد اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ دیکھا جارہا ہے اور گزشتہ تین دن کے دوران پشاور اور لاہور میں فی کلو گوشت کی قیمت میں تقریبا 60 روپے اضافہ ہوگیا۔ برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی نئی قیمت 458 روپے مقرر کی گئی ہے، تین رو ز میں مرغی کا گوشت 59 مارکیٹ میں برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 304 روپے اور پرچون ریٹ 316 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور میں فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے کا مزید اضافہ ہونے سے انڈے 261 روپے درجن ہو گئے ہیں۔ پشاورمیں برائلر مرغی کی قیمت میں تین روز کے دوران 35 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔روپے کلو مہنگا ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close