متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمت میں اضافہ

دبئی(پی این آئی)متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمت میں اضافہ۔۔۔ پاکستان میں ہفتے کے روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بھاری اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3100 روپے فی تولہ بڑھنے کے بعد قیمت 2 لاکھ 48 ہزار 100 روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2658 روپے اضافہ دیکھنے میں آیاہے اور قیمت دو لاکھ 12 ہزار 706 روپے ہو گئی ہے ۔متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمت میں قدرے اضافہ ہو گیا۔

ایمریٹس 247کے مطابق اضافے کے بعد 24قیراط سونے کی فی گرام قیمت 292.50درہم (تقریباً22ہزار 66روپے) اور 22قیراط سونے کی فی گرام قیمت 270.75درہم (تقریباً 20ہزار 425روپے) ہو گئی ہے۔اسی طرح 21قیراط اور 18قیراط سونے کی فی گرام قیمت بالترتیب 262درہم (تقریباً19ہزار 765روپے) اور 224.75درہم (تقریباً 16ہزار 955روپے ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ قیراط سونے میں دیگر دھاتوں کی ملاوٹ جانچنے کا پیمانہ ہے۔ 24قیراط خالص سونا ہوتا ہے۔22قیراط سونے میں 22حصے خاصل سونا اور 2حصے دیگر دھاتیں ہوتی ہیں۔ 22قیراط میں 91.7فیصد سونا ہوتا ہے۔ اسی طرح 21قیراط میں21حصے سونا اور 3حصے دیگر دھاتیں ہوتی ہیں، چنانچہ 21قیراط میں 87.5فیصدسونا ہوتا ہے۔

اسی تناسب سے 18قیراط میں 75فیصد، 14قیراط میں 58.3فیصد اور 9قیراط میں ساڑھے 37فیصد سونا ہوتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close