چکن کھانے کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر

لاہور (پی این آئی) برائلر مرغی کی قیمت میں ایک بار پھر سے اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے، لاہور میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 32روپے اضافے سے455روپے پر پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق زندہ برائلر مرغی کی قیمت22روپے اضافے سے314روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی ایک روپے اضافے سے260روپے ہو گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز برائلر مرغی کاگوشت فی کلو420 روپے تک تھا جبکہ اس سے ایک روز قبل یہی قیمت 400 روپے تھی ، اس طرح صرف 2 دنوں میں برائلرمرغی کاگوشت 50 روپے تک مہنگا ہو گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close