سولر پینلز کی قیمتوں میں یکدم بھاری اضافہ ہوگیا

اسلام آباد(پی این آئی)سولر پینلز کی قیمتیں گرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر سے لاہور میں بڑھنا شروع ہو گئیں ہیں ،7 سے 15 کلو واٹ سسٹم کی قیمت میں 25 سے 50 ہزار روپے کا اضافہ ہو گیاہے جبکہ مارکیٹ میں فی کلو واٹ میں 6 روپے کا اضافہ ریکارڈ کی گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے باعث 7 کلو واٹ کا سسٹم اس وقت ساڑھے آٹھ لاکھ روپے کے لگ بھگ پہنچ چکا ہے جس میں 25 ہزار روپے کا اضافہ ہواہے ، 10 کلوواٹ کا سسٹم 1.15 ملین سے بڑھ کر 1.2 ملین تک پہنچ گیاہے ، 12 کلو واٹ سسٹم کی قیمت 1.45 ملین روپے تک پہنچ گئی ہے جو کہ 50 ہزار روپے اضافے کو ظاہر کرتا ہے ۔اس کے علاوہ 15 کلو واٹ سسٹم بھی اضافے کے بعد 1.6 ملین روپے تک پہنچ چکا ہے ۔یہ قیمتیں آن گر ڈ سولر سسٹم کی ہے جبکہ اگر اس میں بیٹریاں شامل کرتے ہوئے ہائبرڈ سسٹم کی طرف جائیں گے تو بیٹریوں کے اخراجات اضافی جمع کرنا ہوں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close