اسلام آباد (پی این آئی) پاور ڈویژن کی جانب سے جولائی سے ملک میں بجلی مزید مہنگی ہونے کی خبروں کی تردید کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ٹی وی چینلز پر جولائی سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے سے متعلق چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، پاور ڈویژن نے آئی ایم ایف کے ساتھ میٹنگ میں قیمتیں بڑھانے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ قبل ازیں میڈیا رپورٹس میں حکومتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو یقین دہانی کروائی ہے کہ جولائی میں سالانہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے بجلی کے اوسط ٹیرف میں 5 سے 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ متوقع ہ.
رواں ہفتے پاور سیکٹر کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے دوران اس حوالے سے بات چیت ہوئی، بات چیت کے دوران وزارت توانائی حکام کی جانب سے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا گیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں کی بنیاد پر سالانہ بیس ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں 5 سے 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ ہو سکتا ہے، یہ موجودہ بنیادی ٹیرف کی بنیاد پر تقریباً 20 فیصد اضافہ بنتا ہے، تاہم آئی ایم ایف نے وزارت سے کہا ہے وہ سالانہ بیس ٹیرف میں اضافے کے لیے استعمال کیے جانے والے مفروضوں کے بارے میں مزید تفصیلات بتائے، اس سے ایسا لگتا ہے شاید آئی ایم ایف اضافے کے بارے میں شکوک و شبہات کا شکار ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں