کراچی(پی این آئی) سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔۔۔2 روز کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2900 روپے کے اضافے سے 244000روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2487روپے کے اضافے سے 209191روپے کی سطح پر آگئی۔دریں اثنا ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650 روپے اور فی10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔
ادھر بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 28ڈالر کے اضافے سے 2365 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں