گاڑیوں اور پراپرٹی پر بھی بھاری ٹیکس لگائے جانے کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی) عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے گاڑیوں، پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکس لگانے اور مراعات ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا احوال سامنے آگیا، عالمی مالیاتی فنڈ نے مزید ٹیکس عائد کرنے اورمراعات ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔عالمی مالیاتی فنڈ نے مہنگے پلاٹس اور گاڑیوں پرٹیکس بڑھانےکی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ مراعات یافتہ شعبوں پر ٹیکس بڑھایا جائے۔انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ نے پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکس اور 5کروڑ روپے سے زائد کے پلاٹ پرمزید ٹیکس لگانے کی تجویز دے دی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ رہائشی پراپرٹی کی فروخت پرکیپیٹل گین پرٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دی۔آئی ایم ایف نے لگژری گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اور نئی گاڑیوں پرود ہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔یاد رہے آئندہ بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکس کی رعایتیں اور چھوٹ مرحلہ وار ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔چناں چہ آئندہ بجٹ میں امپورٹڈ ٹریکٹرز پر ٹیکس، اور کمرشل امپورٹرز پر وِد ہولڈنگ ٹیکس لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close