گندم کی نقل و حمل پر پابندی عائد

کوئٹہ(پی این آئی) گندم کی نقل و حمل پر پابندی عائد ۔۔۔۔ حکومت بلوچستان نے سبی اور نصیر آباد ڈویژن میں دفعہ 144 کے تحت گندم کی نقل و حمل پر پابندی عائد کر دی جس کی پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی مخالفت کردی اور عدالت جانے کا اعلان کردیا۔محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نصیرآباد اور سبی ڈویڑن میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، جس کے تحت کولپور لیویز چیک پوسٹ ،بولان، سبی،، ڈیرہ مراد جمالی ،اوستہ محمد، خانپور، جھل مگسی، ڈیرہ اللہ یار سمیت دیگر علاقوں سے گندم کی نقل و عمل پر پابندی عائد ہے جو 30 جون تک برقرار رہے گی۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلے کی مخالفت کر دی، کہتے ہیں فلور ملز اپنی مدد آپ گندم خرید کر عوام کو سستے داموں آٹے کی فراہمی کا ارادہ رکھتی ہے حکومت نے پابندی گندم زخیرہ اندوز مافیاں کو نوازنے کے لئے عائد کی ہے۔فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ زمینداروں کے پاس وافر مقدار میں گندم موجود ہے تاہم پابندیوں کے بعد اب گندم خریدنے والا کوئی نہیں جس سے زمینداروں کا نقصان ہوگا۔ پابندی کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو بلوچستان ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کے ساتھ ساتھ شدید احتجاج کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں