سونا سستا؟فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

کراچی(پی این آئی)سونا سستا؟فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 943 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 7 ہزار 733 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر کم ہو کر 2349 ڈالر فی اونس ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close