عوام کیلئے بڑا ریلیف، ایک ماہ میں 20 کلو کا تھیلاکتنا سستا ہوگیا؟

اسلام آباد (آئی این پی )ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک ماہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 850 روپے تک سستا ہوگیا، ایک ماہ میں مختلف شہروں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا اوسطا 1 ہزار روپے تک سستا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد میں آٹے کا 20 کلو تھیلا کم سے کم 2 ہزار 53 روپے میں دستیاب ہے جب کہ اسلام آباد میں آٹے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2 ہزار 133 روپے ہے۔ گزشتہ ماہ اسلام آباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسطا 3 ہزار روپے میں دستیاب تھا۔اسی طرح روالپنڈی میں بھی آٹے کی کم سے کم قیمت 2053 روپے اور زیادہ سے زیادہ 2133 روپے ہے، راولپنڈی میں گزشتہ ماہ آٹے کی اوسطا قیمت 2 ہزار 960 روپے تھی۔رپورٹ کے مطابق گجرانوالہ میں آٹے کے بیس کلو تھیلے کی اوسطا قیمت 1860 روپے ہے، گزشتہ ماہ آٹے کا 20 کلو تھیلا اوسطا 2 ہزار 8 سو میں دستیاب تھا۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ لاہور میں 20 کلو آٹے کی اوسطا قیمت 1 ہزار 9 سو روپے ہے اور گزشتہ ماہ آٹے کا 20 کلو تھیلا 2 ہزار 8 سو میں دستیاب تھا۔سیالکوٹ میں 1850، فیصل آباد میں 19 سو روپے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا دستیاب ہے، سیالکوٹ ،فیصل آباد میں گزشتہ ماہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسطا 28 سو روپے میں دستیاب تھا۔سرگودھا میں 20 کلو آٹے کی اوسطا قیمت 2 ہزار روپے ہے اور گزشتہ ماہ 20 کلو کا تھیلا اوسطا 28 سو روپے میں دستیاب تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close