گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)بجٹ میں پرانی درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز سامنے آگئی، جس سے مذکورہ گاڑیاں مہنگی ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے مطالبے پر نئے بجٹ میں پرانی درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے اور گندم درآمد کی حوصلہ شکنی کیلئے اضافی ٹیکس ڈیوٹی لگانے کی تجویز زیرغور ہے۔ٹریکٹرز اور کیڑے مار ادویات پر بھی ٹیکس چھوٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے ۔ آئی ایم ایف کے مطالبے پر سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس چھوٹ مرحلہ وار ختم کرنے کی تجویز پر نئے بجٹ سے عملدرآمد شروع ہوگا۔آئی ایم ایف نے اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ بتدریج ختم کرنےکامطالبہ کیا تھا، کمرشل امپورٹرز پر ایک فیصد ٹیکس لگانے سے سالانہ25ارب روپے تک ریونیو متوقع ہے، ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے آئندہ مالی سال مجموعی طور پر30ارب ریونیو کی توقع ہے۔