یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا، چینی، چاول مہنگے فروخت ہونے کا انکشاف

کراچی(پی این آئی)یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا، چینی، چاول اوپن مارکیٹ سے مہنگا فروخت ہونے لگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا اوپن مازرکیٹ سے 860 روپے مہنگا یعنی 2840 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔دستاویز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1980 روپے میں دستیاب ہے۔اسی طرح چینی یوٹیلٹی اسٹورز پر اوپن مارکیٹ کی نسبت 11 روپے سے زائد مہنگی ہے، یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 155 اور اوپن مارکیٹ میں 144 روپے میں دستیاب ہے۔سیلا چاول یوٹیلٹی اسٹورز پر اوپن مارکیٹ مقابلے 31 روپے مہنگے ہیں۔اوپن مارکیٹ میں چاول 314 روپے میں دستیاب ہیں جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر 345 روپے میں فروخت کیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close