مرغی کا گوشت کھانے کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر

لاہور (پی این آئی)لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں پھر بڑھنے لگیں، فی کلو مرغی کا گوشت 39 روپے اضافے کے ساتھ 477 روپے کا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ہول سیل میں زندہ مرغی کی قیمت 317 روپے جبکہ پرچون بازار میں 329 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔لاہور میں انڈوں کی قیمت میں 1 روپے اضافے کے ساتھ 256 روپے فی درجن ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close