بجلی اور گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں، عوام کیلئے بُری خبر

لاہور (پی این آئی) حکومت عوام پر مہنگائی کے مزید بم گرانے کیلئے تیار، وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کو بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافے کی یقین دہانی کروادی ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے جون 2024سے گیس کی قیمتوں میں ششماہی بنیاد پر پھر اضافے اور بجلی چوری روکنے، ترسیلی نظام بہتر بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔آئی ایم ایف نے کہا کہ سال-25 2024میں بجلی ٹیرف کی سالانہ ری بیسنگ کا نوٹیفکیشن بروقت جاری کیا جائے جبکہ پاور پرچیز ایگریمنٹس پر نظرثانی اور زرعی ٹیوب ویلز کی سبسسڈی میں اصلاحات کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطاق جنوری2024تک گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 2083ارب روپے رہا۔ آئی ایم ایف نے تمام کھاد کمپنیوں سے گیس کی مکمل قیمت وصول کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔حکومت نے مختلف علاقوں اور صنعتوں کیلئے گیس قیمتوں میں فرق کم کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے اور گردشی قرضے کی روک تھام کیلئے صارفین سے مکمل کاسٹ ریکوری کا پلان تیارکر لیاہے۔بجلی کے شعبے میں گردشی قرضہ 2600ارب روپے سے زیادہ رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close