16مئی سے پیٹرول کتنا سستا ہوگا؟ بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ 16مئی سے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق دو ہفتے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں لگ بھگ ساڑھے آٹھ روپے فی لیٹر تک کی کمی کی گئی تھی، جس میں پٹرول کی قیمت 5.45 روپے فی لیٹر کم ہوئی تھی تاہم اس بار پٹرول کی قیمت میں 10سے 12روپے کم ہونے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا یہ رجحان عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے سبب ہے۔ اس وقت برینٹ کروڈ 1.25فیصد کمی کے ساتھ 82ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 77.39ڈالر فی بیرل ہے۔اس وقت پاکستان میں پٹرول کی قیمت 288.49روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 281.96روپے فی لیٹر ہے، تاہم 16مئی سے قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی قیمت 178روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 277روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close