کل ہزاروں روپے اضافے کے بعد آج ملک میں سونا کتنا سستا ہوگیا؟ خریداروں کیلئے اہم خبر آگئی

کراچی (پی این آئی)ملک بھر میں فی تولہ سونا 300 روپے سستا ہوگیا ہے۔

قیمت میں کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 43 ہزار 500 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی کمی کے بعد 2 لاکھ 8 ہزار 762 روپے ہو گئی۔یاد رہے کہ کل ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 4600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 43 ہزار 800 روپے ہوگئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close