کراچی (پی این آئی) موبائل مارکیٹ میں نئے فونز کی کھپت میں کمی کے بعد ملک میں موبائل فون کی قیمتیں 20 سے 30 فیصد تک گر گئی ہیں۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق
پاکستان میں موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 121فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔۔۔ موبائل مارکیٹس میں ایک لاکھ روپے والا اسمارٹ فون 70 ہزار روپے کا ہوگیا، 64 ہزار روپے مالیت والا موبائل فون اب 50 ہزار میں فروخت ہورہا ہے۔۔۔ جبکہ 50 ہزار روپے کے موبائل کی قیمت 38 ہزار سے 40 ہزار روپے تک ہو گئی ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں